Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو سٹیڈیم میں تعمیراتی کام جاری، 47 ہزار تماشائیوں کی گنجائش

آرامکو سٹیڈیم کو اے ایف سی ایشین کپ 2027 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ آٹھ لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیے جانے والے سٹیڈیم میں 47 ہزار سے زیادہ تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
تماشائیوں کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے سٹیڈیم میں جدید بصری نظام نصب کیا گیا ہے جس میں چار بڑی سکرینیں شامل ہیں جن کا مجموعی رقبہ 300 مربع میٹر ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2034، فٹ بال کی تاریخ کا سب سے بڑا عالمی ایونٹ ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سعودی عرب کے پانچ شہروں ریاض، جدہ، الخبر، نیوم اور ابہا میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ مزید جانیے ویڈیو میں

شیئر: