Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان فیسٹول کی تیاریاں، گورنر نے نیا لوگو جاری کردیا

’نئے لوگو کی رونمائی جازان فیسٹیول کے ایڈیشن کی تیاریوں کے آغاز کی علامت ہے‘ ( فوٹو: سبق)
گونر جازان شہزادہ محمد بن عبد العزیز بن محمد بن عبد العزیز نے ’جازان فیسٹیول 2026‘ کے نئے لوگو کی رونمائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نائب گورنر شہزادہ ناصر بن محمد بن عبداللہ بن جلوی اور ریجن کی اہم شخصیات کی موجودگی میں نئے لوگو کی رونمائی جازان فیسٹیول کے ایڈیشن کی تیاریوں کے آغاز کی علامت ہے۔
فیسٹیول کے نگران ولید الصنعاوی نے کہا ہے کہ ’نئی شناخت فیسٹیول کی تجدید اور تخلیقی روح کی نمائندگی کرتی ہے اور اس خطے کی بھرپور سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی خصوصیات کو اجاگر کرتی ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’مختلف ورک ٹیموں نے تنظیمی اور میڈیا منصوبوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے تاکہ آئندہ ایڈیشن کو جازان کے مقام، فطری تنوع اور جغرافیائی خصوصیات کے شایانِ شان پیش کیا جا سکے‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’جازان فیسٹیول 2026‘ میں مختلف النوع تقریبات اور سرگرمیوں کا وسیع سلسلہ شامل ہوگا جو معاشرے کے تمام طبقات اور آنے والے سیاحوں کو متوجہ کرے گا اور اس کے ذریعے سیاحتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا جو مملکت کے وژن 2030 کے تحت سیاحت کی اہمیت کو بڑھانے کے قومی ہدف سے ہم آہنگ ہے‘۔
فیسٹیول کی نئی شناخت کی رونمائی اس بات کا ثبوت ہے کہ جازان کے گونر اور ان کے نائب، خطے کی قدرتی اور ثقافتی تنوع کو نمایاں کرنے والی معیاری تقریبات کے فروغ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ جازان کو ملک کی نمایاں سیاحتی و تفریحی منزل کے طور پر مستحکم کیا جا سکے۔

شیئر: