Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی لزبن میں یورپی یونین، مشرق وسطی سکیورٹی کانفرنس میں شرکت

کا مقصد علاقائی سیاسی مکالمے کے ساتھ  سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کی نیابت کرتے ہوئے معاون وزیرداخلہ ھشام عبدالرحمن الفالح نے لزبن میں  یورپی یونین، مشرق وسطی، شمالی افریقہ وزارتی کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کی۔
ایس پی اے کے مطاابق کانفرنس کا افتتاح پرتگالی وزیر داخلہ ماریا لوسیا نے کیا، اس کا مقصد علاقائی سیاسی مکالمے کے ساتھ  سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
ہشام الفالح نے کہا سعودی عرب خیالات اور مستقبل کے وژن کے تبادلے کا منتظر ہے۔  انہوں نے منظم جرائم سے نمنٹے، سکیورٹی کوآرڈینیشن، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ترقی اور مہارت کے تبادلے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے یورپی یونین، مشرق وسطی وشمالی افریقہ کے درمیان علاقائی تعاون کو بھی مضبوط بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے جرائم بڑے چیلنج ہیں، اس حوالے سے  بین الاقوامی شراکت داری کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
عرب اور یورپی ملکوں کے وزرا اور بین الاقوامی تنظمیوں کے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔ مشترکہ سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سکیورٹی کے نئے ماڈلز کا جائزہ لیا، علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز سےنمنٹے کے لیے مربوط حکمت علمی اور معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار تلاش کیے۔

 

شیئر: