ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورۂ امریکہ، ملاقاتوں کا شیڈول جاری
’وائٹ ہاؤس میں جامع اور مصروف سفارتی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود دورہ امریکہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جہاں وائٹ ہاؤس میں ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں جامع اور مصروف سفارتی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں سرکاری تقاریب، دو طرفہ ملاقاتیں اور دن بھر جاری رہنے والے ورکنگ سیشن شامل ہیں۔
اس دورے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان متعدد ملاقاتیں بھی شامل ہوں گی علاوہ ازیں شام کو ایک خصوصی تقریب بھی ہوگی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات شریک ہوں گی تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
سعودی اوقات کے مطابق ولی عہد کی سرگرمی کے شیڈول کی تفصیلات درج ذیل ہیں :
-
شام 5:00 بجے (سعودی عرب کا مقامی وقت)
وائٹ ہاؤس میں میڈیا کوریج ٹیم کے اندراج کا آغاز۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے جنوبی حصے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے سرکاری استقبال کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
میڈیا رسائی محمد ہوگی۔
امریکی صدر کی جانب سے جنوبی حصے میں ولی عہد کا باقاعدہ استقبال۔
میڈیا رسائی محدود
وائٹ ہاؤس آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان سرکاری دو طرفہ ملاقات۔
میڈیا کوریج وائٹ ہاؤس پریس ٹیم۔
دونوں فریقین کے درمیان ورکنگ لنچ، اجلاس کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔
سیشن بند ہوگا۔
امریکی صدر کی جانب سے ولی عہد کو مخصوص فوٹو سیشن کے مقام پر الوداع کہنا۔
میڈیا کے لیے کھلی کوریج۔
صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول دوبارہ جنوبی حصے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کریں گے۔
میڈیا رسائی محدود۔
صدر اور خاتونِ اول بلیو روم میں سرکاری استقبال میں شرکت کریں گے۔
رات 3:15 بجے
ایسٹ روم میں امریکی صدر اور خاتونِ اول، ولی عہد کے ساتھ سرکاری عشائیہ۔
کوریج وائٹ ہاؤس پریس ٹیم۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول کی جانب سے جنوبی حصے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو الوداع کہا جائے گا جس کے ساتھ ہی سرکاری دورے کے پروگرام کا اختتام ہوگا۔