سعودی عرب اور بیلجیئم کے درمیان ریاض میں سیاسی مشاورت کا تیسرا دور
جمعرات 20 نومبر 2025 19:26
دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور بیلجیئم کی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیسرا دور جمعرات کو ریاض میں ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ میں سیاسی امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر سعود بن الساطی اور بیلجیئم کی وزارت خارجہ کی جنرل سکیرٹری نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
اجلاس میں سعودی عرب اور بیلجیئم کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر افرادی قوت و سماجی ترقی ڈاکٹر عبداللہ ابو ثنین سے مملکت میں برطانیہ کے نئے سفیر سٹیفن چارلس نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات وزارت اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کے فریم ورک کے تحت ہوئی ہے۔
