سبق نیوز کے مطابق اتھارٹی کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا کہ الحدیثہ چیک پوسٹ پر بیرون ملک سے آنے والی ایک شپمنٹ کی اسکینگ کے دوران مشکوک اشیا دکھائی دیں جس پر کنٹینر میں کو کھول کر اس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جس سے نشہ آور گولیاں ’کیپٹاگون‘ برآمد ہوئیں۔
برآمد ہونے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 58 ہزار سے زائد ہے(فوٹو، کسٹم اتھارٹی)
الحربی کا مزید کہنا تھا کہ نشہ آور گولیوں ’کیپٹاگون ‘ کی تعداد 58 ہزار 721 تھی جنہیں ضبط کرکے کیس محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا گیا ہے جو منشیات سمگل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔
واضح رہے کسٹم اہلکاروں نے زیتون کے تیل کے کنستروں میں منشیات کا سراغ لگانے کےلیے تربیت یافتہ کتوں کو استعمال کیا جن کے ذریعے ان کنستروں کی نشاہدی کی گئی جن میں نشہ آورگولیاں چھپائی گئی تھیں۔