سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمن الجلاجل نے پیر کو کینبرا میں آسٹریلیا کے ہم منصب مارک بٹلرسے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ہیلتھ کیئر، ڈیجیٹل انوینشن، فارما انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیر صحت کے آسٹریلیا کے سرکاری دورے کا آغازNode ID: 893387
دونوں وزرا نے سعودی عرب اور آسٹریلیا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعلقات مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔
سعودی وزیر کا کہنا تھا ’ مملکت اس وقت وژن 2030 کے زیرِ اہتمام اہداف کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔‘
سعودی وزیر صحت نے بتایا’ سعودی فارما سیوٹیکل اور بایو ٹیکنالوجی مارکیٹ کا حجم 9 ارب ڈالر سے زیادہ ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کےلیے ایک امید افزا موقع فراہم کرتی ہے۔‘

علاوہ ازیں فہد الجلاجل نے عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹیو بورڈ کے چیئر اور آسٹریلوی محکمہ صحت کے سکریٹری جنرل بلیئر کوملی سے بھی ملاقات کی۔
دورہ آسٹریلیا کا مقصد باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ،سٹریٹیجک شراکت کو تقویت دینا، ہیلتھ، جدت اور بائیو ٹیکنالوجی میں مہارتوں کا تبادلہ ہے تاکہ مملکت میں ہیلتھ کیئر کے نظام کی ترقی اور سعودی وژن 2030 کے نصب العین کا حصول ہو سکے۔