سعودی عرب: جزائر فرسان کے محفوظ پانیوں میں نایاب بروڈس وہیل کی موجودگی
سعودی عرب کے جزائر فرسان کے پروٹیکٹڈ ایریا کے پانیوں میں نایاب نسل کی ایک بروڈس وہیل کو دیکھا گیا ہے۔
جزائر فرسان کے محفوظ علاقے کے پانیوں میں بروڈس وہیل کو نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کی جاری نگرانی اور مشاہداتی کوششوں کے دوران دستاویز کیا گیا۔
سعودی نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف جزائر کے پروٹیکڈ ایریا میں ماحول کے تحفظ کے لیے مسلسل مانیٹرنگ اور سرویلنس جاری رکھے ہوئے ہے۔
نایاب نسل کی بروڈس وہیل کی موجودگی پروٹیکٹڈ ایریا میں حیاتیاتی تنوع کی عکاسی اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کو ظاہر کرتی ہے۔
واضح رہے بروڈس وہیل ڈیٹا ڈیفیشنٹ کی کیٹیگری میں شامل ہے اور دنیا بھر میں اس پر بہت کم تحقییق کی گئی ہے۔
2022 میں بھی مکہ کے تہامہ ریجن کے علاقے القنفذہ میں بروڈس وہیل کو القنفذہ کے ساحل سے تقریباً 60 کلومیٹر دور سمندر میں دیکھا گیا تھا۔
بروڈس وہیلز بحرِ احمر میں بہت کم پائی جاتی ہیں۔ یہ وہیلز سارا سال گرم اور معتدل علاقوں کے سمندروں میں رہتی ہیں۔ انہیں اکثر سائی وہیلز جیسا سمجھا جاتا ہے کیونکہ دونوں کی شکل اور جسامت ایک جیسی ہوتی ہے