Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جڑے ہوئے بچوں اور ان کے اہل خانہ نے بولیو ارڈ ورلڈ کا دورہ کیا

جڑے ہوئے بچوں کو مملکت میں کامیاب آپریشن کرکے جدا کیا گیا تھا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے جڑے ہوئے بچوں کو ان کے اہل خانہ سمیت ریاض سیزن میں بولیو ارڈ ورلڈ کا دورہ کرایا، جڑے ہوئے بچوں کو مملکت میں کامیاب آپریشن کرکے جدا کیا گیا تھا۔
ایس پی اے کے مطابق بچوں اور ان کے اہل خانہ نے بولیوارڈ ورلڈ میں مختلف ملکوں کی تہذیب و ثقافت کی نمائندگی کرنے والے ممالک کویت، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، امریکہ ،مصر، میکسیکو وغیرہ کے ثقافتی ایریا کا دورہ کیا۔
بولیوارڈ ورلڈ میں مختلف ملکوں کے زون قائم  ہیں، جہاں ان ملکوں کی ثقافت و تہذیب، پکوان اور فنون موسیقی وغیرہ سے متعارف کرایا جاتا ہے۔
بچوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ڈالفن شو بھی دیکھا، جہاں وہ ڈولفن کی ذہانت اور خصوصا پول انٹرایکٹو پرفارمنس سے متاثر ہوئے۔
 بچوں اور ان کے اہل خانہ نے مملکت کے قائدین کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے  بولیوارڈ ورلڈ کے دورے کا اہتمام کرایا۔

مختلف تہذیب و ثقافت کی نمائندگی کرنے والے ملکوں کے ثقافتی ایریا کا دورہ کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے اقوام متحدہ کے تحت ہرسال 24 نومبر کو جڑے ہوئے بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
اس دن کا مقصد جڑے ہوئے بچوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور ان بچوں کو جدا کرنے کی سرجری کے شعبے میں کامیابیوں کی ستائش کرنا ہے۔
1990 میں اس پروگرام کے آغاز کے بعد سے اب تک دنیا بھر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے جڑے ہوئے بچوں کے تقریبا 136 آپریشن کیے گئے ہیں۔
اس پروگرام کے اخراجات مکمل طور پر سعودی حکومت کی طرف سے سپانسر کیے جاتے ہیں۔

 

شیئر: