Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پیچیدہ نگہداشت‘: سعودی کونجوئنڈ ٹوئنز پروگرام ایک ’گلوبل ماڈل‘

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نیویارک میں یونیسف کے ایک پروگرام میں سعودی کونجوئنڈ ٹوئنز پروگرام کو گلوبل ماڈل کے طور پر پیش کیا۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کے ایس ریلیف نے نیویارک سٹی میں یونیسف کے ساتھ مشترکہ پینل ڈسکشن کے دوران پیچیدہ نگہداشت کے شعبے میں اقدامات پر بات کی۔
 یہ ایونٹ ورلڈ کونجوئنڈ ٹوئنز ڈے کے حوالے سے منعقد ہوا تھا جس میں پیچیدہ معذوریوں کے حامل بچوں کی مدد کے جدید اور قابل اعتماد طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
کے ایس ریلیف نے سعودی کونجوئنڈ ٹوئنز پروگرام کو ایک گلوبل ماڈل کے طور پر پیش کیا۔ اس پروگرام نے اب تک نے 28 ممالک کے 152 کیسز کا جائزہ لیا، 67 جڑے ہوئے بچوں کو کامیابی سے الگ کیا، اور انہیں مکمل دیکھ بھال فراہم کی، جس میں نفسیاتی، سماجی اور تعلیمی مدد بھی شامل ہے۔
کے ایس ریلیف کے مطابق سینٹر جدید ٹیکنالوجیز استعمال کرتا ہے، جن میں ٹیلی میڈیسن، اے آئی کی مدد سے سرجری کی منصوبہ بندی اور آپس میں جڑے ہوئے بچوں کا گلوبل ڈیجیٹل رجسٹری یا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کرنا شامل ہے۔
کے ایس ریلیف نے زور دیا کہ یہ اقدامات دنیا بھر میں علاج تک بہتر رسائی، تحقیق کے فروغ اور اس شعبے میں معلومات کے تبادلے کے لیے بہت ضروری ہیں۔

شیئر: