Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں فارمولا ون پاور بوٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا آغاز

انتظامات بین الاقوامی پاور بوٹنگ فیڈریشن کی ضوابط کے مطابق کیے گئے (فوٹو، ایس پی اے)
جدہ کے علاقے ابحرالشمالیہ میں فارمولا ون پاور بوٹ ورلڈ چیمپئن شپ ’جدہ گرانڈ ایوارڈ 2025 ‘ کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق ورلڈ بوٹ چیمپئن شپ کے آغاز کے موقع پر بڑی تعداد میں شائقین کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔
جدہ سیزن کے تحت ہونے والی فارمولا ون پاور بوٹ ریس کے انتظامات کیے گئے ہیں جو سمندری کھیلوں کے شوقین افراد کےلیے مثالی سرگرمی شمار کی جاتی ہے۔
چیمپئن شپ پروگرام کے مطابق افتتاح کے پہلے روز صبح سے ہی لوگوں کی بڑی تعداد ساحلی علاقے ابحر شمالی میں پہنچ گئی تاکہ ہونے والی ریس اور اسکی تیاریوں کا مشاہدہ کیا جائے۔

ریس سے قبل مختلف نوعیت کے تجرباتی مراحل کا جائزہ لیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)

تجرباتی راونڈ میں 20 بوٹس کو بحرالاحمر میں اتارا گیا تاکہ بوٹس کے توازن کو جانچنے کے علاوہ انجن اور دیگر تکنیکی آلات کا جائزہ لیا جائے۔
ماہرین کے مطابق تجرباتی راونڈز متعدد مراحل پر مشتمل تھے جن میں مقابلے میں شریک اسپیڈ بوٹس کا ہر اعتبار سے جائزہ لینا تھا ۔
خیال رہے اسپیڈ بوٹس چیمپئن شپ شمالی ابحر واٹر فرنٹ پر منعقد کی جارہی ہے جس کے لیے بنیادی ڈھانچہ بین الاقوامی پاور بوٹنگ فیڈریشن کی ضوابط کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
مقررہ عالمی ضوابط کے تحت تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا جاتا ہے جن میں ٹیم ایریاز، تماشائیوں کے لیے بنائے گئے پلیٹ فارمز اور آپریٹنگ کے مقامات شامل ہیں۔

شیئر: