Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو فارمولا فور کے چوتھے راؤنڈ کی پہلی ریس ختم

’مقابلے میں 8 ٹیموں کے 14 ڈرائیوروں اور لیڈی ڈرائیوروں نے شرکت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
آرامکو سعودی فارمولا 4 چیمپئن شپ کے چوتھے راؤنڈ کے پہلے مقابلے کا اختتام ہوگیا ہے جو بین الاقوامی فیڈریشن آف آٹوموبائل (FIA) سے منظور شدہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ مقابلہ كورنيش جدة میں سعودی موٹر سپورٹس فیڈریشن کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں 8 ٹیموں کے 14 ڈرائیوروں اور لیڈی ڈرائیوروں نے شرکت کی ہے۔
مقابلے کی فضا جوش اور سنسنی سے بھرپور رہی جہاں نوجوان ڈرائیوروں نے انتہائی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے بڑھتے ہوئے کھیل کا تسلسل برقرار رکھا۔
برطانوی ڈرائیور کیٹ بيلوفسكي نے بے مثال کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور دوسرے نمبر پر آنے والے اماراتی ڈرائیور آدم الأزهری پر 5.495 سیکنڈ کی برتری حاصل کی۔
جبکہ سویڈن کے ڈرائیور اسکوت ليندبلوم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، وہ پہلے نمبر سے 5.633 سیکنڈ پیچھے رہے۔
اس کے بعد تیبو رامايكرز اور لويس ويريل بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر رہے۔
آج آرامکو فارمولا 4 کے چوتھے راؤنڈ کا دوسرا اور آخری مقابلہ منعقد ہوگا جس میں انتہائی سخت مقابلے کی توقع ہے۔
کچھ ڈرائیور چیمپئن شپ کا فیصلہ قبل از وقت کرنے کے خواہشمند ہیں جبکہ دیگر اپنے پوائنٹس کے فرق کو کم کر کے مقابلے کو آخری راؤنڈ تک کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔
 

شیئر: