Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیا میں ’بچے کی سالگرہ کی تقریب‘ میں فائرنگ، چار افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سنیچر کی شب خاندان کے افراد کی ایک تقریب میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ 
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق شمالی کیلیفورنیا کے شہر سٹاکٹن کے وائس میئر جیسن لی نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ’یہ حملہ ایک بچے کی سالگرہ کی پارٹی کے دوران ہوا۔‘
امریکی حکام نے اس حملے کو ’ٹارگٹڈ واقعہ‘ قرار دیا ہے۔
سان جوآن کاؤنٹی شیرف آفس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ’تقریباً 14 افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے، اور چار افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت فائرنگ کے بارے میں معلومات محدود ہیں۔
شیرف آفس نے بتایا کہ تفتیش کار اس المناک واقعے کے پیش آنے کے حالات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ’یہ ایک ٹارگٹڈ واقعہ ہو سکتا ہے، اور تفتیش کار تمام امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ کسی بھی معلومات، ویڈیو فوٹیج، یا جو بھی اس واقعے کا گواہ ہو فوراً سان جوآن کاؤنٹی شیرف آفس سے رابطہ کرے۔
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر کو فائرنگ کے واقعے بارے میں بریف کیا گیا۔

 

شیئر: