سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے متعدد دوست اور برادر ملکوں میں تعینات نئے سعودی سفیروں کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق نئے سفیروں نے منگل کو دمام کے پیلس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
نئے سفیروں میں قطر کےلیے شہزادہ سعد بن منصور، برونائی دارالسلام،صالح بن عبدالکریم الشیحہ، رومانیہ میں سفیر اور مالدووا میں غیر مقیم سفیر خالد بن عید الشمری، نائیجریا میں یوسف بن محمد البلوی، بوسنیا، ہرزیگوینا، انس بن عبدالرحمن الوسیدی، برکینا فاسو کےلیے سعد بن مسفر المیمونی، البانیہ میں ترکی بن ابراہیم بن ماضی، سیر الیون میں سعود مشبب آل مساعد، ایتھوپیا میں عبداللہ حسن الزھرانی، تاجکستان میں خالد بن عبداللہ الشمرانی، سنگا پور کےلیے عبداللہ بن عبداللہ الغامدی، میانمار میں مزید بن محمد الھویشان، نیپال میں فہد بن محمد بن منیخر، ویتنام میں ثامر بن محمد القصیبی اور ہالینڈ کےلیے شاھر بن خالد الخنینی شامل ہیں۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ محمد بن فرحان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔