Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصنوعی ذہانت کے قانون کی تدوین میں سعودی عرب کا عالمی کردار

’اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی عرب کی شرکت کا خیرمقدم کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے سعودی ڈیٹا اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی ’سدایا‘ کے ذریعے، اقوام متحدہ کی ذیلی سرگرمی ’اے آئی کیپیسٹی بلڈنگ نیٹ ورک‘ کے منشور کی تیاری میں حصہ لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدام ضمنی تقریب کے دوران عمل میں آیا ہے جو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں بین الاقوامی مرکز برائے تحقیق اور اے آئی اخلاقیات کے اشتراک سے منعقد ہوئی ہے۔
سیشن کے دوران اسٹراٹیجک مینجمنٹ آفس  کے نائب ڈاکٹر عبدالرحمن حبیب نے سعودی اقدامات کو اجاگر کیا جس میں ملکی سطح پر انسانی وسائل کی تربیت اور بین الاقوامی تعاون کے پروگرام شامل ہیں جو اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد دیتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی عرب کی شرکت کا خیرمقدم کیا گیا جس نے جامع عالمی نیٹ ورک کے قیام میں مؤثر حمایت فراہم کی ہے جو ممالک کی اے آئی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ اور محفوظ استعمال کو فروغ دیتا ہے۔
یہ شرکت سعودی عرب کے عالمی سطح پر اے آئی کے شعبے میں قیادت کے کردار کو اجاگر کرتی ہے اور اسے فعال ملک کے طور پر پیش کرتی ہے جو جدید، اخلاقی اور پائیدار اے آئی نظام کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
 

شیئر: