’بلیک ہیٹ مشرق وسطیٰ اور افریقہ‘: سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت پر سیشنز
جمعرات 4 دسمبر 2025 10:38
دارالحکومت ریاض میں ’بلیک ہیٹ مشرق وسطیٰ اور افریقہ‘ کی سرگرمیاں جاری ہیں جس کا انعقاد سعودی سائبر سکیورٹی، پروگرامنگ اور ڈرونز فیڈریشن اور تحالف کمپنی نے کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیشنز اور تکنیکی ورکشاپس میں جدید ڈیجیٹل کے طریقے، سائبر سکیورٹی میں مصنوعی ذہانت کا کردار، مالی اور ادارتی سکیورٹی میں نئے رجحانات اور عالمی سطح پر سائبر حملوں کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔
بین الاقوامی ماہرین نے ڈیپ ڈائیو سیشنز میں خصوصی پیشکشیں کی ہیں جن میں نئی خامیوں کا انکشاف کیا گیا اور عملی حل متعارف کرائے گئے جو حقیقی تجربات پر مبنی تھے۔
’بلیک ہیٹ مشرق وسطیٰ اور افریقہ‘ میں تکنیکی مقابلے بھی ہوئے جن میں مختلف ٹریکس کے ذریعے 10 لاکھ ریال تک کے انعامات دیے گئے ہیں جبکہ جدید حفاظتی آلات بھی پیش کیے گئے اور ہیکنگ کی مہارتیں جانچنے کے لیے جدید سیمولیشن ماحول فراہم کیا گیا۔
دوسرے دن کی وسیع شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ سعودی عرب نے عالمی سطح پر سائبر سکیورٹی نظام کی تعمیر میں ترقی حاصل کی ہے اور بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سیشنز میں جدید رجحانات اور قومی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔