Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، قطری رابطہ کونسل کی ایگزیکیٹو کمیٹی کا اجلاس

دوطرفہ تعلقات اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں قطر کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تعاون کے پہلووں اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائےخارجہ نے سعودی، قطری رابطہ کونسل کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں دوطرفہ اور کثیر الجہتی سطح پر مضبوط تعلقات اور انہیں بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے متعدد اقدامات کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی بات کی جو تعلقات کو وسیع تر امکانات کی طرف لے جائیں گے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے رابطہ کونسل کے تحت تشکیل دی گئی کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا اور اس سطح پر پیش رفت برقرار رکھنے پر زور دیا۔
ایگزیکیٹو سکریٹریٹ نے کونسل کی سرگرمیوں اور اس کی کمیٹیوں کا جائزہ پیش کیا، بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے رابطہ کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے منٹس پر دستخط کیے۔

 

شیئر: