Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے کینیڈین اور امریکی ہم منصب کی ملاقاتیں

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے کینیڈا میں امریکی، کینیڈین اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ نے ملاقاتیں کیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق کینیڈا میں جی سیون ممالک کے وزراتی اجلاس کے موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دریں اثنا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے  وفاقی جمہوریہ جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان وڈفول، کینیڈین وزیرخارجہ انیتا آنند نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے سعودی وزیر خارجہ کینڈا میں ہونے والے جی سیون ممالک کے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے گئے ہیں جہاں انہوں نے میری ٹائم سکیورٹی اور خوشحالی کے عنوان سے ورکنگ اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سعودی عرب کی سفیر آمال یحیی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

شیئر: