سعودی وزیر اسلامی امور سے پاکستانی وزیر سردار یوسف کی ملاقات
جمعرات 4 دسمبر 2025 20:39
پاکستان کی سپورٹ پر مملکت اور اس کی قیادت کی تعریف کی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ سے جدہ میں پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پاکستانی وزیر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصا اسلامی امور میں تعاون، دعوتی پروگراموں میں تجربات کے تبادلے، اعتدال پسندی کے فروغ اور انتہا پسندی سے نمنٹے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

آل شیخ نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات، تمام شعبوں خصوصا اسلامی کاموں میں تعاون کے پہلو کو اجاگر کیا۔
انہوں نے پاکستانی عوام کے گہرے مذہبی جذبات کا بھی ذکر کیا اور کہا سعودی قیادت پاکستان کی سپورٹ کے حوالے سے ہر چیز پرخاص توجہ دیتی ہے۔
پاکستانی وزیر مذہبی امور نے مختلف شعبوں میں پاکستان کی سپورٹ پر مملکت اور اس کی قیادت کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا’ مذہبی، انسان دوستی اور ترقیاتی انیشیٹیو کے لیے مملکت کی مسلسل سپورٹ، رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کے فروغ میں ایک عالمی ماڈل کی حیثیت باعث فخر ہے۔
