جازان ریجن میں 100 ملین ریال کے ترقیاتی منصوبے جاری
جازان ریجن میں 100 ملین ریال کے ترقیاتی منصوبے جاری
جمعہ 5 دسمبر 2025 21:01
ترقیاتی منصوبے کی مجموعی لاگت 100 ملین ریال ہے(فوٹو، ایس پی اے)
جازان ریجن میں میونسپلٹی کی جانب سے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کےلیے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش اور واٹر فرنٹ پربہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ترقیاتی امور کے تحت ’درب‘ انڈسٹریل ایریا میں سرمایہ کاری منصوبوں پر کام کیا جائے گا جس میں 300 کے قریب ورکشاپ اور تجارتی و سروسز کی کے مقامات کے علاوہ ’مال‘ ترقیاتی منصوبے پر بھی کام کیا جائے گا جس میں 400 دکانیں تعمیر کی جائیں گی ۔ منصوبے پر 100 ملین ریال کی لاگت آئے گی۔
ساحلی مقامات پر بچوں کےلیے ریتیلے گراونڈز بھی بنائے جائیں گے(فوٹو، ایس پی اے)
ریجنل بلدیہ کے تحت مختلف علاقوں میں موجود تفریحی پارکوں میں بھی ترقیاتی کام شروع کیے گئے ہیں جن کے تحت ’الدرب‘ کمشنری میں 6 اسپورٹس گراونڈز کی تزئین و آرائش کی جائے گی علاوہ ازیں ’القایم پارک‘ اور سی فرنٹ ترقیاتی منصوبے کے تحت گرین بیلٹ کی تعمیر اور بچوں کے لیے کھیل کے ریتیلے گراونڈز بنائے جائیں گے۔
ساحلی مقامات پر تفریحی کے لیے آنے والوں کی سہولت کےلیے سٹنگ کارنرز اور کار پارکنگ کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔
جازان ریجن کے میئر انجینئریحی الغزوانی نے الدرب کمشنری اور مرکز شقیق کا دورہ کیا جہاں انہیں ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔