Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ مچھلی منڈی کے لیے ترقیاتی منصوبہ زیرِ غور

شہر کے ترقیاتی منصوبے کے تحت نئی مرکزی مچھلی منڈی قائم کی جائے گی(فوٹو، سبق )
مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر ماجد الخلیف نے کہا ہے کہ جدہ شہر کے ترقیاتی پلان کے تحت نئی مرکزی مچھلی منڈی کا منصوبہ زیر غور ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انجینیئر ولید آل دغیس نے جدہ مرکزی مچھلی منڈی کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا۔ 
آل دغیس نے کہا کہ جدہ کی مرکزی منڈیوں کے صارفین کے لیے خدمات کا معیار بلند کرنا اور اہم مقامات پر صحت و سلامتی کے تقاضوں کی مسلسل پابندی اشد ضروری ہے۔ 
آل دغیس نے منڈیوں کے اہلکاروں اور انسپکٹرز کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا اور ان سے  ضروریات کے بارے میں تفصیلی بات کی۔ 

شیئر: