سبق کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ نومبر میں مسافروں کی تعداد 4.86 ملین رہی جبکہ 25.9 ہزار فلائٹس یہاں سے آپریٹ ہوئیں۔
ایئرپورٹ آپریشنل ڈیٹا کے مطابق 20 نومبر 2025 کو صرف ایک دن میں سب سے زیادہ مسافر ریکارڈ کیے گئے جن کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار سے زائد تھی۔
گزشتہ 11 ماہ میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد 48 ملین رہی جو گزشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے میں 8.9 فیصد زیادہ ہے۔
20 نومبر 2025 کو ایک دن میں سب سے زیادہ مسافر ریکارڈ کیے گئے (فوٹو: سبق)
جبکہ مجموعی پروازیں 2 لاکھ 73 ہزار سے زیادہ تھی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.2 فیصد اضافی ہیں۔
یاد رہے کہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2024 میں ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ، سعودی ایئرپورٹس میں سب سے زیادہ 94.1 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کیں۔
مملکت کی قومی سیاحت کی حکمت عملی کا مقصد 2030 تک 150 ملین سیاحوں کو راغب کرنا اور جی ڈی پی میں سیاحتی شعبے کا حصہ 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنا ہے۔