Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیرخارجہ سے ایرانی ہم منصب اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے جمعرات کو وزارت کے ہیڈکوارٹر میں ایرانی نائب وزیرخارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور ڈاکٹر کاظم غریب آبادی کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں ایران کے سفایر علی رضا عنایتی بھی موجود تھے۔

 علاوہ ازیں انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور ایلیسن دلورتھ کا بھی خیرمقدم کیا۔
 دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی نمایاں ترین ڈیولپمنٹ اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: