Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں خصوصی پویلین، الباحہ کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا

علاقے کے لوگوں کی زندگی میں اونٹوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
 الباحہ گورنریٹ کی جانب سے شاہ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول 1447 ہجری میں خصوصی پویلین قائم کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس سال اونٹ فیسٹیول کا سلوگن ’صداقت و سلامتی‘ رکھا گیا ہے۔
فیسٹیول میں وزارت داخلہ کا تعارفی پویلین بھی قائم ہے جس کا عنوان ’نخلستانِ امن‘ رکھا گیا ہے۔
الباحہ گورنریٹ کے پویلین میں ’علاقے کے لوگوں کی زندگی میں اونٹوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے جس کے ذریعے یہ واضح کیا جارہا ہے کہ کس طرح معاشرے کی تعمیر میں ان کا حصہ کیسا رہا۔
نمائش میں ریجن کے مختلف ترقیاتی ادوار کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ ریجنل بلدیہ بھی اپنے ترقیاتی امور پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف منصوبوں کے بارے میں اہم معلومات مہیا کی جارہی ہیں۔

وزارت پانی، ماحولیات اور زراعت نے علاقے میں زرعی ترقی کو خاکوں کی شکل میں دکھایا ہے جس میں کافی کے شہر، انار، انگور کے شہروں کے علاوہ دیگر زرعی ترقیاتی امور کو اجاگر کیا۔
کیمل فیسٹیول میں ’ذی عین‘ گاوں کو بھی شریک کیا گیا ہے جس میں قدیم تاریخ و ثقافت اور علاقے کی پرانی تہذیب و روایات کو بیان کیا گیا۔
پویلین میں علاقائی روایتی پکوانوں کے کارنر بھی ہیں جن میں علاقے کی مشہور روایتی روٹی ’المقناۃ‘، العصیدہ اور المرقوق وغیرہ شامل ہیں۔  

 

شیئر: