Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز سینٹر میں عربی النسل گھوڑوں کی خوبصورتی کا مقابلہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آٹھواں بین الاقوامی عربی النسل گھوڑوں کا مقابلہ کنگ عبدالعزیز سینٹر میں جاری ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق شائقین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ایک سال اور دو سال کی عمر کی کیٹیگری کے گھوڑوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

ایک سال عمر کی کیٹیگری میں پہلے گروپ میں ای آرغیث نامی گھوڑا اول رہا جبکہ دوسرے گروپ میں عجیب السید نامی گھوڑے نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تیسرے گروپ میں اصیل اجمل نامی گھوڑا پہلا قرار دیا گیا جبکہ دو سال کی عمر کی کیٹگری میں پہلے گروپ سے العون نامی گھوڑا اول آیا ہے۔

گھوڑوں کی خوبصورتی کا مقابلہ ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔

شیئر: