Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اریٹیریا کے صدر کی ملاقات

سعودی ولی عہد اور اریٹریا کے صدر کی ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو ریاض میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اریٹریا کے صدر عیسی ایزا فورکی کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق اریٹریا کے صدر سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے امکانات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال، گلوبل سکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقعے پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔

 

شیئر: