Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہزادے مشعل بن بدر کی والدہ کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ تعزیت

شہباز شریف نے مزید کہا ’ہماری دعائیں اس غم کی گھڑی میں خادمین حرمین شریفین، ولی عہد اور پورے شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔‘ (فائل فوٹو: روئٹرز)
 
پاکستان کے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی شاہی خاندان کو شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کے  انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب کے شاہی دربار نے شہزادہ مشعل بن بدر کی والدہ کے انتقال کا اعلان ہفتے کے روز کیا تھا۔
ان کی نمازِ جنازہ ایک دن بعد یعنی اتوار کو ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ گرینڈ مسجد میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ’میں شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کی وفات پر شاہی خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘
انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ شاہی خاندان اس عظیم نقصان کو صبر و حوصلے سے برداشت کرے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا ’ہماری دعائیں اس غم کی گھڑی میں خادمین حرمین شریفین، ولی عہد اور پورے شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔‘

شیئر: