سعودی وزیرخارجہ اور ریڈکراس کی صدر کا انسانی ہمدردی کی کوششوں پر تبادلہ خیال
رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس( آئی سی آر سی) کی صدر مرجانا سپلولجیرک نے رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں مشترکہ انسانی ہمدردی کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں عہدیداروں نے ریلیف اور ہیومنٹیرین کے تناظر میں مشترکہ کوششوں کا جائزہ لینے کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے اس سال مارچ میں سعودی امدادی ایجنسی نے ریاض میں چوتھے انٹرنیشنل ہیومینٹرین فورم کے موقع پرغزہ کے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
معاہدے کے مطابق امدادی کاموں کے لیے 11 ملین 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی رقم مختص کی گئی تھی جس کے لیے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر اضافی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ ریڈ کراس کے ذریعے طبی لوازمات اور پینے کے پانی کے علاوہ ماحولیات کی اصلاح کا کام کیا جائے گا۔
