شہزادہ فیصل بن فرحان سے فن لینڈ کے صدر اور ہسپانوی وزیرخارجہ کی ملاقات
اتوار 23 نومبر 2025 18:05
دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو جوہانسبرگ میں فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جی 20 سمٹ کے دوران ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور فن لینڈ کے درمیان تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں تازہ ترین ڈیولپمنٹ اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ہسپانوی وزیرخارجہ جوزمینویل الباریز نے بھی ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر جنوبی افریقہ میں سعودی سفیر فیصل بن فلاح الحربی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ولید بن عبدالحمید السماعیل بھی موجود تھے۔
