اس اقدام کا مقصد سیلاب سے متاثرہ، غریب اور مستحق خاندانوں کی مدد کرنا اور انہیں غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنا تھا۔
کھجوریں اپنی غذائی خصوصیات کے باعث توانائی کا بہترین ذریعہ ہیں اور آفات سے متاثرہ علاقوں میں غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اس منصوبے کے تحت پنجاب کے آٹھ اضلاع ملتان، مظفرگڑھ، جھنگ، کوٹ ادو، حافظ آباد، راجن پور، خانیوال اور فیصل آباد میں کھجوروں کی تقسیم کی گئی، جس سے ہزاروں متاثرہ خاندان مستفید ہوئے جو سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے کے باعث مشکلات کا شکار تھے۔
تقسیم نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اور شراکت دار حیات فاؤنڈیشن کے تعاون سے مختلف اضلاع میں کی گئی (فوٹو: شاہ سلمان مرکز)
یہ منصوبہ سعودی عرب کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے جو شاہ سلمان مرکز اینڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے پاکستان کے عوام کے ساتھ مشکل وقت میں یکجہتی، غذائی تحفظ کے فروغ، انسانی امداد، اور متاثرہ طبقات کی عزتِ نفس کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔