Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنمنٹ اے آئی ریڈینس انڈیکس 2025، سعودی عرب خطے میں پہلے نمبر پر

اے آئی گورننس کے حوالے سے عالمی سطح پر ساتویں پوزیشن حاصل کی (فوٹو: عرب نیوز)
آکسفورڈ انسائٹس گورنمنٹ اے آئی ریڈینس انڈیکس 2025 میں سعودی عرب مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں سرفہرست ہے جوعوامی خدما ت میں مصنوعی ذہانت کو اپنانے میں مملکت کی تیز پیش رفت کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ انڈیکس جو اے آئی پالیسی اور ریگولیٹری پلاننگ کے عالمی معیارات میں سے ایک ہے، 195 حکومتوں کی پالیسی میں اے آئی کو نافذ کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کا جائزہ لیتا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یہ کارکردگی کا گورننس، انفراسٹرکچر، اور ادارہ جاتی شعبوں میں جائزہ لیتا ہے۔
 سعودی عرب نے اے آئی گورننس کے حوالے سے عالمی سطح پر ساتویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ سرکاری شعبے میں اے آئی کےعملی استعمال کے حوالے سے عالمی سطح پر نویں پوزیشن ہے، جو حکومتی سطح پر مصنوعی ذہانت کے عملی پہلووں میں متوازن پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔
سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت کے انفراسٹرکچر میں نمایاں پیش رفت کے باعث یہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

 

شیئر: