پارسل ڈلیوری سروس، کس کمپنی کے خلاف سب سے زیادہ شکایات ہیں
’FedEx کے خلاف سب سے زیادہ شکایات کا اندراج ہوا ہے جن کی تعداد 42 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے لئے پارسل ڈلیوری کمپنیوں کے خلاف درج شدہ شکایات کا اشاریہ (Escalated Complaints Index) جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رپورٹ میں پارسل سیکٹر میں نمایاں نمو اور کمپنیوں کی کارکردگی میں تفاوت ظاہر ہوا ہے۔
اس مدت کے دوران شعبے میں 5 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ پارسلز اور ڈاکی مرسولات کی ترسیل ہوئی ہے جو ملک کے مختلف علاقوں میں ڈلیوری خدمات کے بڑھتے ہوئے مطالبے کی عکاسی کرتی ہے۔

اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ کارکردگی کا اشاریہ جو ہر ایک لاکھ پارسل کے مقابلے میں درج شدہ شکایات کی تعداد سے ناپا جاتا ہے، نے کمپنیوں کی سروس کوالٹی کے معیار پر مختلف نتائج ظاہر کئے ہیں۔
شکایات کی کم ترین شرح کے لحاظ سے Ajex اور Red Box نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جن کے خلاف کل تین شکایات درج ہوئی ہیں۔
دوسرے نمبر پر J&T کمپنی ہے جس کے خلاف 4 شکایتیں درج کی گئی ہیں۔
جبکہ مذکورہ عرصے کے دوران Star Link، GFS، NAQEL، DHL، iMile کے خلاف 5 شکایات درج کی گئی ہیں۔
SPL اور SMSA کے خلاف 7 شکایات درج ہوئی ہیں جبکہ UPS کے خلاف 9 شکایات کا اندراج ہوا ہے۔

11 شکایات Aramex کے خلاف جبکہ FedEx کے خلاف سب سے زیادہ شکایات کا اندراج ہوا ہے جن کی تعداد 42 ہے۔
شکایت کے ازالے کا عمل اس طرح ہے کہ صارف پہلے کمپنی سے رابطہ کرتا ہے اور اگر بروقت جواب نہ ملے تو وہ یکساں نمبر 19929 کے ذریعے اتھارٹی کو شکایت درج کروا سکتا ہے جو بعد ازاں اس کی نگرانی اور ضروری کارروائی کرتی ہے۔
اتھارٹی نے زور دیا کہ یہ اشاریہ شفافیت کے فروغ، ڈاکی و پارسل خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور کمپنیوں کی کارکردگی و صارفین کے اطمینان کو یقینی بنانے کے لئے جاری کیا جاتا ہے۔