Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مصنوعی ذہانت اور ’انوویشن ہیکاتھون پروگرام‘

پروگرام کے تحت شہریوں کو انشورنس کے شعبے میں تربیت دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں 70 شرکا نے مصنوعی ذہانت اور ’انوویشن ہیکاتھون پروگرام‘ مکمل کر لیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام فنانشل اکیڈمی نے ’میڈگلف انشورنس کمپنی‘ کے ساتھ شراکت میں ترتیب دیا تھا۔
اس پروگرام کے تحت شہریوں کو انشورنس کے شعبے میں تربیت دی گئی جو وژن 2030 کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
اس پروگرام کے کئی اہم مرحلے تھے جس میں ڈیٹا جمع کرنا، آگاہی سے متعلق سیشن، آئیڈیاز کی سکریننگ اور بہترین امیدواروں کا انتخاب شامل تھے۔
پانچ ماہ جاری رہنے والے اس ایونٹ کے دوران شرکا نے پروگرام میں بھر پور تخلیقی دلچپسی دکھائی۔
فنانشنل اکیڈمی کی کئی ذمہ داریاں ہیں جن میں فنانشل سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین کی تربیت، شرکا کے لیے کام کے تقاضے اور ان کے تحت کام کا معیار مقرر کرنا اور ریسرچ کو شائع کرنا شامل ہے۔

 

شیئر: