سردیوں میں العلا: ثقافتی سرگرمیوں اور تفریح سے بھرپور سیاحتی مقام
سعودی عرب کے تاریخی علاقے العلا میں موسم سرما کے دوران سیاحتی و مختلف نوعیت کی تفریحی سرگرمیوں سے اندرون و بیرون مملکت سے آنے والے وزیٹرز لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق موسم سرما سے ہم آہنگ متنوع ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں پیش کی جارہی ہیں جو علاقائی روایات کے مطابق ہیں۔
یہ تفریحی سرگرمیاں مختلف عمر سے تعلق رکھنے والوں کے لیے ہیں جن میں تاریخ و ثقافت سے دلچسپی رکھنے والوں کے علاوہ فنون اور موسیقی کی محافل کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
تفریحی مقامات پر علاقائی پکوانوں سے بھی متعارف کرانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ مقامی دستکاری اور ثقافت کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔

وزیٹرز العلا کے پر فضا ماحول میں شب و روز کی نئی سرگرمیوں سے محظوظ ہوتے ہیں۔
رات کی دلکش سرگرمیاں بھی انتہائی منفرد تجربے کی حامل ہیں جبکہ کھلی ہوا میں رہنے کے تجربے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے علاقے کی قدیم تاریخ و ثقافت کو دریافت کرتے ہیں۔
