سعودی وزیرخارجہ کا دورہ امریکہ، ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات
سعودی وزیرخارجہ کا دورہ امریکہ، ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات
بدھ 7 جنوری 2026 16:54
دورے میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو واشنگٹن میں امریکی ایوان نمائندگان کی ہاوس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین برائن ماسٹ، وائس چیئرمین گریگوری میکس اور ارکان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات اور مشترکہ مفادات کے تحت انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی۔
امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بھی موجود تھیں (فوٹو: ایس پی اے)
اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر اور وزیرخارجہ کے مشیر محمد الیحیی بھی موجود تھے۔
یاد رہے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بدھ کو امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے۔ اس اہم دورے کے دوران امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔
دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔