Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی امداد‘ غزہ کے کیمپوں میں موسم سرما کے ملبوسات اور اشیا تقسیم

فلسطینی بچوں کے لیے تفریحی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نےغ زہ کی پٹی کے جنوبی پناہ گزینوں کے کیمپ میں موسم سرما کے ملبوسات اور ضروری اشیا تقسیم کیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فلسطینی پناہ گزین بچوں کے لیے سعودی ثقافتی مرکز کے تعاون سے تفریحی پروگرام کا بھی اہتمام کیا جس سے ان کے تھکے ہوئے چہرے کھل اٹھے۔
امدادی مہم سے مستفیض ہونے والوں نے شاہ سلمان مرکز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان مشکل حالات میں فراہم کی جانے والی امداد کو سراہا۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے جمہوریہ لبنان کے شہر صیدا، طرابلس، زحلہ اور بیروت میں ضرورت مند خاندانوں، یتم بچوں میں 402 خریداری کوپنز تقسیم کیے تاکہ ان کے ذریعے وہ افراد اپنی ضرورت کے مطابق اشیا خرید سکیں۔
یاد رہے سعودی قیادت نے سعودی عوامی مہم کے ذریعے غزہ میں انسانی صورتحال سے نمنٹے اور مصائب کے خاتمے کےلیے فضائی، بحری اور زمینی پلوں کے ذریعے امداد کی فراہمی کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے گئے۔(فوٹو: ایس پی اے)

 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے سعودی عرب نے امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔
اب تک 78 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے ساڑھے 7 ہزار ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی گئی۔
اس میں خوراک، طبی سامان، آلات اور شیلٹر شامل ہیں۔ سیکڑوں امدادی ٹرک خوراک اور طبی امداد لے کرغزہ پہنچے۔ اس کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو 20 ایمبولینسں فراہم کیں۔

سعودی امدادی ایجنسی نے غزہ کی پٹی میں امدادی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 90.35 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط  کیے۔
جبکہ سرحدی راہداریوں کی بندش کے باعث امداد کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کےلیے اردن کے تعاون سے ایئر ڈراپ امددی آپریشن بھی کیے۔

 

شیئر: