Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہاڑ کی چوٹی پر ولی عہد سے بیعت

الرس.... الرس کے 11سے زیادہ نوجوانوں نے 1300میٹر اور 4265فٹ اونچے پہاڑ پر چڑھ کر شہزادہ محمد بن سلمان سے ولی عہد کی حیثیت سے بیعت کی۔ یہ پہاڑ قصیم کے مغرب میں واقع ہے۔ ان نوجوانوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بیعت کیلئے اپنے طور پر منفرد طریقہ کار اختیار کیا۔ محنت مشقت کرکے بلند و بالا پہاڑ کی چوٹی تک پہنچے ۔ سعودی پرچم ہاتھ میں لیکر شہزادہ محمد بن سلمان سے وفاداری اور وابستگی کا پرجوش شکل میں اظہار کیا۔ انہوں نے پہاڑ کی چوٹی سے ہی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجی جوانوں کو عید کی مبارکباد کا پیغام بھی دیا۔

شیئر: