Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انجینیئرنگ کا شاہکار‘: نہرِ زبیدہ مکہ کا تاریخی ورثہ

نہر زبیدہ، جسے عربی میں ’عین زبیدہ‘ کہا جاتا ہے، عباسی دور کے ابتدائی زمانے کا پانی فراہم کرنے کا نظام ہے۔ اسے عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے انتقال کے بعد ملکہ زبیدہ بنت جعفر نے تعمیر کروایا۔
عین زبیدہ گزشتہ 1200 سالوں سے مکہ اور قریبی مقدس مقامات کو پانی فراہم کرنے کا ذریعہ رہی ہے۔ آج کے دور کے ماہر آرکیٹیکٹ اور انجینیئر حیران ہیں کہ صدیوں پہلے اس عظیم الشان فراہمی آب کے منصوبے کو کس طرح تکمیل تک پہنچایا گیا۔ یہ منصوبہ 10 سال کے عرصے میں مکمل ہوا تھا۔ دیکھیے ایس پی اے کی ویڈیو

شیئر: