Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ میونخ سکیورٹی کانفرنس 2026 میں شرکت کے لیے جرمنی پہنچ گئے

شہزادہ فیصل بن فرحان کانفرنس میں شریک شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان میونخ سکیورٹی کانفرنس 2026 میں شرکت کے لیے جمعرات کو جرمنی پہنچ گئے، وہ کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد میں وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر، نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے گورنرانجینئر ماجد بن محمد المزید، سیٹنر فار ڈیفنس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے چیف ایگزیکٹیو فہد بن حمد العتیبی شامل ہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کانفرنس میں شریک اہم شخصیات سے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز، عالمی سلامتی اور استحکام کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

شیئر: