’غذائیت سے بھرپور‘: کھجور، گندم اور گھی سے بنی قصیم کی روایتی ڈش
قصیم ریجن میں موسمِ سرما کے دوران اس علاقے کی روایتی ڈش حنینی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
حنینی ڈش کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے اور سردیوں کے موسم میں آئے روز لوگ اسے کھانا پسند کرتے ہیں۔
یہ ڈش مقامی اجزا سے تیار کی جاتی ہے جن میں کھجوریں، گندم کی روٹی اور گھی شامل ہیں۔ حنینی، قصیم کے علاقے کے سادہ پکوانوں کی ایک مثال بن کر سامنے آتی ہے اور اس خاص موسم کی ان ڈشز میں شامل ہے جنھیں نسل در نسل پسند کیا جاتا رہا ہے۔
مقامی شیف ام سلطان نے بتایا کہ فیملیوں میں حنینی کی تیاری روایتی انداز میں بہت شوق سے کی جاتی ہے۔ اگرچہ آج کل جدید ترین آلات سے اس ڈش کے پکانے کے طریقوں میں روانی آ گئی ہے لیکن اس کا مستند ذائقہ پھر بھی قائم ہے۔
سردیوں میں ہر کوئی اسی ڈش کو کھانا چاہتا ہے جس کی تیاری کے مختلف مراحل میں روٹی کو خشک کرنا، اسے کھجوروں کے ساتھ اچھی طرح ملانا اور پھر اس میں گھی ڈال کر گُوندھنا شامل ہیں۔
حالیہ برسوں میں، عنیزہ گورنریٹ میں ہونے والے سالانہ فیسٹیول جیسیی تقاریب کی وجہ سے حنینی کے بارے میں لوگوں کی معلومات زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ فیسٹیول میں روایتی ڈشز کو دھوم دھام سے منانے اور گھریلو صنعتوں میں کام کرنے والی فیملیوں کو تعاون فراہم کرنے سے بھی وسیع پیمانے پر لوگوں کو یہ ڈش دیکھنے کو مل رہی ہے۔

حنینی، قصیم ریجن کی طباخی کے ورثے کی ایک نمائندہ مثال ہے جواس کی شناخت کو محفوظ اور سعودی عرب کے گہرے ثقافتی خدو خال کے اندر رہتے ہوئے افراد اور ان کے ماحول کے درمیان تعلق کو اجاگر کر رہا ہے۔