Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہے،دفترخارجہ

اسلام آباد...پاکستان نے کہا ہے کہ نیو کلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے مضبوط اہلیت رکھتے ہیں۔ایک انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے۔نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت سے تخفیف اسلحہ اور ایٹمی عدم پھیلاﺅ میں مدد ملے گی۔ پاکستان گروپ کے رہنما اصولوں کی پاسداری کرتا ہے۔انہوںنے کہا ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال اور تحفظ کے حوالے سے بین الاقوامی اداروںا ور تھنک ٹینک کی طرف سے تیار رپورٹس میں پاکستان کے ایٹمی تحفظ کی تعریف کی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے پاس بجلی کی پیداوار ،صنعت، زراعت اوردواوں کے شعبے میں مثبت اور پرامن مقاصد کے لئے ماہرین موجود ہیں۔ ہتھیاروں کی برآمد کا نظام جامع اور عالمی معیار سے مصدقہ ہے۔

 

شیئر: