شاہ سلمان کا پیغام: فلسطین، امت مسلمہ سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام کی دعا
شاہ سلمان کا پیغام وزیراطلاعات سلمان الدوسری نے پڑھ کرسنایا (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیراطلاعات سلمان الدوسری نے شاہی پیغام پڑھ کرسنایا جس میں کہا گیا ’رمضان کے مبارک ماہ کا آغاز ہو گیا ہے، ایک ایسا مہینہ جس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جس میں ہزار راتوں سے بہتر رات ہے، رب تعالی سے دعا گو ہیں کہ ہمیں روزے رکھنے اور عبادت کی توفیق عطا فرمائے۔
پیغام میں مزید کہا گیا ’ہم رب کریم کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین اور حجاج اورعمرہ زائرین کی خدمت کا شرف عطا کیا، ہم رب تعالی کی مدد سے اس راستے پر ثابت قدمی سے گامزن رہیں گے۔‘
اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ ’وہ مملکت میں سلامتی اور خوشحالی کو برقرار رکھے۔ فلسطین اور امت مسلمہ سمیت پوری دینا میں امن و استحکام عطا فرمائے۔‘
