Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں منگل 24 فروری کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں منگل کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں تین ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ 
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 915 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 367 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب منگل کو چاندی کی قیمت میں بھی 192 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں  24 قیراط چاندی فی تولہ 9 ہزار 286 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 961 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 172  ڈالر ہو چکی ہے۔ جبکہ آج  فی اونس چاندی کی قیمت 88.02 ڈالر  تک پہنچ گئی۔

شیئر: