Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے تین ہسپتال دنیا کے 250 بہترین ہسپتالوں میں شامل

امریکی جریدے ’نیوز ویک‘ نے عالمی سطح پر سالانہ رینکنگ جاری کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے تین ہسپتال سال 2026 کے لیے دنیا کے 250 بہترین ہسپتالوں کی فہرست میں شامل ہوگئے، یہ صحت کے شعبے میں مملکت کی اہم کامیابی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق امریکی جریدے ’نیوز ویک‘ کی رینکنگ میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کو عالمی سطح پر 153 ویں نمبر پر رکھا گیا جبکہ گزشتہ برس 209 ویں نمبر پر تھا۔
ڈاکٹر سلیمان فقیہ ہسپتال دنیا بھر میں 206 نمبر پر ہے جبکہ جونزہوبکنز آرامکو میڈیکل سینٹر کو عالمی سطح پر 220 ویں پوزیشن حاصل ہوئی۔
طبی اداروں کی رینکنگ کے اعتبار سے رواں برس عالمی سطح پر 250 بہترین ہسپتالوں میں مملکت کے تین نمایاں طبی ادارے شامل ہوگئے۔
یہ کامیابی سعودی عرب میں صحت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت، سرکاری و نجی شعبوں کے باہمی تعاون اورعالمی سطح پر مستحکم ہوتی ہوئی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے۔
واضح رہے نیوز ویک ہرسال  ڈیٹا پلیٹ فارم کے اشتراک سے دنیا بھر کے 250 بہترین ہسپتالوں کی درجہ بندی کی فہرست جاری کرتا ہے۔

 

شیئر: