Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کا دل کی بے ترتیب دھڑکن کی تشخیص میں پیشرفت

تحقیق کینیڈا کی ویسٹرن یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کی گئی (فوٹو: عرب نیوز)
کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی نے دل کے امراض میں ایک نئی کامیاب تحقیق کی ہے جس میں دل کی چھپی ہوئی بے ترتیب دھڑکن کی تشخیص کے لیے سادہ اور مؤثر طریقہ ڈھونڈ لیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ایسی بیماریاں روایتی ٹیسٹوں میں مشکل سے سامنے آتی ہیں اور اس سے دل کی دھڑکن خوفناک حد تک تیز ہو سکتی ہے جس سے جان کا خطرہ بھی پیدا ہوتا ہے۔
یہ تحقیق کینیڈا کی ویسٹرن یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کی گئی جس میں الیکٹرو فزیالوجوسٹ ڈاکٹر احمد مختار نے تشخیق کا طریقہ کار ڈھونڈا ہے۔
اس کا مقصد درست تشخیص کرنا اور دل کی بے ترتیب دھڑکن کے دوران علاج کے فیصلے کو جلد کرنا ہے جس سے علاج کا معیار اور مریض کی حفاظت میں بہتری آتی ہے۔
اس تکنیک کو 24 مریضوں پر آزمایا گیا جس میں خطرناک اور نارمل دل کی دھڑکن کے درمیان واضح فرق دیکھا گیا۔
اس تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج انٹرنیشنل جرنل ’ہارٹ ردھم‘ میں پبلش کیے گئے جس سے تحقیق کی عالمی سطح اور طبی طور پر اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

 

شیئر: