Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی کا عالمی رینکنگ میں 11واں نمبر

یونیورسٹی نے ایک سال میں 175 انٹرنیشنل پیٹنٹس رجسٹر کروائے۔ (فوٹو: اخبار24)
نیشنل اکیڈمی آف انوینٹرز کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق یو ایس یوٹیلیٹی پیٹنٹس فار 2025 کی 100 ٹاپ یونیورسٹیوں میں امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی نے عالمی رینکنگ میں 11واں جبکہ سعودی عرب میں دوسرا نمبر حاصل کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی نے ایک سال میں 175 انٹرنیشنل پیٹنٹس رجسٹر کروائے۔ اس ڈیٹا کی یونائیٹڈ سٹیٹس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈمارک آفس (یو ایس ٹی پی او) نے تصدیق کی ہے۔
یہ رینکنگ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں ایجادات کے ایکو سسٹم کی کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔
اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ کوئی تعلیمی ادارہ اپنے ریسرچ کے نتائج کو کیسے محفوظ، عملی اور مارکیٹ کے مطابق ٹیکنالوجی میں تبدیل کر سکتا ہے جبکہ اس سے معیشت اور پائیدار ترقی کو بھی مدد حاصل ہوتی ہے۔
یہ کامیابی یونیورسٹی کی جانب سے جدید تحقیقی ایکو سسٹم کے فروغ دینے کا ثبوت ہے جس سے مملکت کے عالمی سطح پر مقابلے کو بڑھانا اور 2030 کے سعودی وژن کے اہداف کو تعاون فراہم کرنا ہے جو کہ علم اور ایجاد کی بنیاد پر معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ہیں۔

 

شیئر: