Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائرین کی حفاظت اور سکیورٹی کے لیے سپیشل فورسز تعینات

یہ فورسز عوام کی آمدورفت کو منظم بنانے اور فیلڈ میں تیاری مکمل رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ میں رمضان کے مقدس مہینے میں عمرے کے دوران زائرین کی حفاظت اور سکیورٹی کے لیے سپیشل فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ کام جامع سکیورٹی ایکو سسٹم کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد عبادت گزاروں اور عمرہ کرنے والے زائرین کی سکیورٹی اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
یہ فورسز عوام کی آمدورفت کو منظم بنانے اور فیلڈ میں تیاری مکمل رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس سے عمرہ زائرین کو ایک محفوظ ماحول فراہم ہو رہا ہے جبکہ سکیورٹی ایجنسیوں کے پلان کو بھی مدد مل رہی ہے۔

 

شیئر: