ان بسوں میں سے ماحول دوست ڈیزل سے چلنے والی 88 بسیں ہیں جن میں 50 افراد کی گنجائش ہے جبکہ معذوروں اد کےلیے خاص انتظامات موجود ہیں۔
جدید بسوں میں 3 الیکٹرک ہیں جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں, ان بسوں میں 34 نشسیں ہیں جبکہ 38 افراد کے کھڑے ہونے کی گنجائش ہے۔
یہ بسیں معروف چینی کمپنی ’یوٹوانگ‘ نے تیار کی ہیں جوعالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے۔
جدید بسوں میں مسافروں کی راحت کا خاص اہتمام ہے۔ ہر بس میں موبائل چارجنگ کے لیے یو ایس بی پورٹس دیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں سکیورٹی کے لیے بس کے اندر اور باہرمجموعی طورپر 14 کیمرے نصب ہیں جو مرکزی سسٹم سے مربوط ہیں۔
نئے مرحلے کے آغاز سے جدہ میں اس وقت 14 ٹریکس پرعوامی بس سرورس کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن میں سے 6 روٹس پر پہلے ہی سروس موجود تھی۔
شہر کے ایک بڑے علاقے کو بس نیٹ ورک سے جوڑ دیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
شہر کے ایک بڑے علاقے کو بس نیٹ ورک سے جوڑ دیا گیا ہے۔ شہ میں بس سٹینڈز کی تعداد 80 سے بڑھا کر 117 کردی گئی ہے۔
پبلک بس سروس کے روٹس و دیگر معلومات کےلیے گوگل اور ایپل مارکیٹ پر بھی ’جدہ بس ‘ کے نام سے لانچ کیا گیا ہے جس کے ذریعے ٹکٹ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
جدہ بس کا یک طرفہ کرایہ 3.45 ریال ہے جس میں واٹ شامل ہے تاہم مختلف مدت کے لیے اشتراک کی سہولت بھی موجود ہے۔
ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 5 روٹس پر سفر کے لیے 10 ریال جبکہ ہفتہ وا اشتراک کےلیے 60 ریال جو 7 دنوں تک 35 بار سفر کے لیے استعمال ہوسکتا ہے۔ ایک ماہ کےلیے 175 ریال کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔