وطن کے دفاع کے لیے سعودی مسلح افواج کے ’بہادرانہ کردار‘ کی تعریف
وزیر دفاع نے وزارت کے سینیئر حکام کے ساتھ ورچوئل اجلاس کیا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی قیادت کی جانب سے ایرانی جارحیت کے خلاف وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے تحفظ پر ان کے ’بہادرانہ کردار‘ کی تعریف کا پیغام دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے جمعے کو وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں سینیئر فوجی اورسول حکام، مسلح افواج کے افسران کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔
نماز عید کے بعد وزیر دفاع نے وزارت کے سینیئر حکام کے ساتھ ورچوئل اجلاس کیا، عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ’مجھے وزارت دفاع کی قیادت اور سینیئر حکام کے ساتھ مل کر خوشی ہوئی، انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی، وطن عزیز کا دفاع اور ایرانی جارحیت کا مقابلہ کرنے پر مسلح افواج کے بہادرانہ کردار کو سراہا۔‘
ایک اور پوسٹ میں سعودی وزیر دفاع نے لکھا ’عید الفطر کے موقع پر وزارت دفاع کے حکام سے ملاقات اور قیادت کی طرف سے ستائش کا پیغام دینے پر خوشی ہے۔‘
