Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے الشرقیہ ریجن میں نئے حملے ناکام بنا دیے، متعدد ڈرون تباہ

ایران نے خلیجی ریاستوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی مسلح افواج نے اتوار کی رات اور پیر کو علی الصباح  الشرقیہ ریجن میں مزید 13 ڈرونز مار گرائے۔
ایس پی اے اور الاخباریہ کے مطابق ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اپنی جنگ کے درمیان خلیجی ریاستوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے ایکس پر پوسٹس میں بتایا گیا کہ مملکت کے مشرقی صوبے پراتوار کی رات اور پیر کی صبح مزید ڈرون حملوں کو روکا گیا، جہاں اس کے بڑے تیل کے ذخائر اور ریفائنریاں واقع ہیں۔
وزارتِ دفاع کی رپورٹس پر مبنی اعداد و شمار مطابق، تازہ اعداد و شمار کے بعد 28 فروری سے اب تک سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی مجموعی تعداد 600 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
ڈرونز کے علاوہ، اسی مدت کے دوران سعودی ایئر ڈیفینس نے 45 بیلسٹک میزائل اور سات کروز میزائل بھی مار گرائے جو مملکت کے خلاف جاری فضائی مہم کی مسلسل اور مختلف نوعیت کو ظاہر کرتا ہے۔

 

شیئر: